خصوصی مہم میں حیدراباد کے 3.10 لاکھ بچوں کو پولیو کی ٹیکہ اندازی

خصوصی مہم کے دوران حیدراباد میں 3.10 لاکھ بچوں کو پولیو کے ٹیکے دئے گئے.چند دن قبل حیدراباد کے عنبر پیٹ کے ایک نالہ میں پولیو کے وائرس کے منظر عام پر آنے کے بعد تلنگانہ حکومت نے حیدراباد اور رنگاریڈی میں 20 جون سے 26 جون تک پولیو کی ٹیکہ اندازی کی خصوصی مہم چلائی تھی جس میں دیڑھ ماہ کے بچہ سے تین سال کی عمر تک کے بچوں کو ٹیکہ دیا گیا.سرکاری ذرایع کے مطابق اتوار کو مہم کے آخری دن 10 ہزار بچوں کو ٹیکہ دیا گیا.اس طرح 7 دن کے دوران 310986 بچوں کو ٹیکہ دیا گیا