حیدرآباد میں بارش

شہر حیدرآباد میں آج شام سے اچانک بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ حیدرآباد، سکندرآباد کے کئی مقامات پر بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ بعض علاقوں میں برقی سربراہی بند ہونے کی شکایت ملی ہے۔ پرانا شہر کے بھی کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ رات دیر گئے تک جاری رہا۔ اسی طرح تلنگانہ کے دیگر اضلاع میں بھی بارش ہونے کی اطلاعات ہیں۔