اب ڈبیٹ اور کریڈٹ کارڈ کی شکل میں آدھار کارڈ

حیدرآباد _4 اکتوبر ( اردو لیکس)آدھار کارڈ نے ایک پرکشش  شکل اختیار کی ہے۔اب آدھار کارڈ کو ڈیبٹ / کریڈٹ کارڈ کے سائز نیں تبدیل کر دیا گیا۔ اب اسے پرس میں دیگر کارڈ کے ساتھ رکھا جا سکتا ہے ۔ یہ کارڈ پالی وینائل کلورائد (پی وی سی) سے بنایا گیا ہے اور اس کی قیمت 50 روپےرکھی گئی ہے. جو لوگ اس قسم کا کارڈ چاہتے ہیں وہ آدھار ویب سائٹ پر جاسکتے ہیں اور اپنے آدھار کارڈ کی تفصیلات درج کرتے ہوئے تازہ  آدھار حاصل کرسکتے ہیں۔ نیا آدھار کارڈ دس دن میں آپ کے گھر پہنچ جائے گا۔