ناکافی تغذیہ کےموضوع پر نیتی آیوگ کا ورکشاپ

نیتی آیوگ کی جانب سے دہلی میں میں ناکافی تغذیہ سےنمٹنے کے لئے حکمت عملی وضع کرنے کی غرض سے ایک مشاورتی ورکشاپ کا اہتمام کیا ۔ یہ ورکشاپ ملک میں حال ہی میں ناکافی تغذیہ کے سلسلہ میں جمع کئے گئے اعدادوشمار کے مختلف پہلووں کا جائزہ لینے کے عمل پر مبنی تھی۔ اس ورکشاپ کا موضوع تھا ‘‘بھارت میں ناقص تغذیہ: لائحہ عمل کی ایک پکار’’۔ اس ورکشاپ کا اہم مقصد اہم شرکائے کار یعنی مرکزی وزارتوں ، ریاستوں ، اہم محکموں کے سکریٹری حضرات اور اے آئی آئی ایم ایس، نیشنل انسٹی ٹیوشن آف نیوٹریشن وغیرہ کے خود مختار ماہرین کو یکجا کرکے ان کے نظریات اور خیالات کو مختلف کلیدی اور اہم معاملات کے پس منظر میں پرکھنا تھا۔
میٹنگ کی صدارت نیتی آیوگ کے رکن وویک دیوراج نے کی۔ ان کے ساتھ سی ای او مسٹر امیتاب کانت اور صحت کے مشیر مسٹر آلوک کمار بھی موجود تھے۔ گفت و شنید میں حصہ لینے والے معروف مندوبین میں ٹاٹا ٹرسٹ کے چیرمین جناب رتن ٹاٹا اور کرناٹک نیوٹریشن مشن کی مشیر محترمہ وینا راؤ بھی موجود تھیں۔