10 کروڑ رشوت طلب کرنے والا برطرف شدہ تحصیلدار ناگاراجو نے کرلی خودکشی

حیدرآباد _ 14 اکتوبر ( اردو لیکس) کیسرا کا سابق تحصیلدار ای بی ناگاراجو جو 10کروڑروپئے کے رشوت معاملہ میں گرفتارکیاگیا تھا نے چنچل گوڑہ جیل میں اپنے سل میں خودکشی کرلی۔اے سی بی کے عہدیداروں نے اس کو شہر حیدرآباد کے نواحی علاقہ رام پلی گاوں میں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیاتھا۔ناگاراجو کے ساتھ ساتھ دیگر تین افراد کو جیل بھیج دیا گیا تھا جو فی الحال ریمانڈ کے قیدی تھے۔دبیر پورہ پولیس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔