بھارت میں چھوٹے بچوں کی اموات میں اضافہ پر یونیسف کی تشویش

یونیسف نے بھارت میں بچوں کی مختلف وبائی امراض سے ہونے والی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا.نیپال اور بنگلہ دیش کے مقابلہ میں بھارت میں چھوٹے بچوں کی اموات میں اضافہ ہورہا ہے یونیسف کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2015 میں بھارت کے بشمول کئی ترقی یافتہ ممالک میں 12 لاکھ بچے فوت ہوگئے.یہ بچے پیدا ہونے قبل یا پیدایش کے فوری بعد فوت ہورہے ہیں جبکہ چند بچے 5 سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل نیمونیا,ڈایریا,سیپیس سے اموات ہورہی ہیں بھارت میں پیدایش سے قبل اور پیدایش کے فوری بعد فوت ہونے والے بچوں کی تعداد 39 فیصد ہے جبکہ نیپال میں اس کی تعداد 36 فیصد اور بنگلہ دیش میں 38 فیصد ہے 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارت میں صاف پینے کا پانی 90 فیصد سربراہ کیا جارہا ہے لیکن بیت الخلا کا انتظام 40 فیصد ہے