کورونا وائرس کا خاتمہ ناممکن ہے یہ مستقل رہنے والا ہے

حیدرآباد _23 اکتوبر ( اردو لیکس ڈیسک)برطانوی سائنس دان پروفیسر جان ایڈمنڈس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا خاتمہ ناممکن ہے۔ جان ایڈمنڈس جو برطانیہ حکومت کے مشاورتی کمیٹی کے ممبر ہیں نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ کے لئے وائرس کے ساتھ رہنا ہوگا۔  مستقل طور پر کورونا وائرس کے خاتمے کے امکانات بہت ہی کم ہیں۔ یہ بات انہوں نے برطانوی حکومت کو بتائی۔ ایڈمنڈس نے حکومت کو بتایا کہ اگر یہ وائرس برقرار رہتا ہے تو ، موسم سرما کے اختتام تک ویکسین تیار کرنے کی صورت میں صورتحال مختلف ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس ویکسین سے وائرس کے پھیلاؤ کو کم کیا جاسکتا ہے۔