انٹر نیشنل

پاکستان میں پٹرول 272 روپئے فی لیٹرہوگیا

نئی دہلی: پاکستان اس وقت شدید معاشی بحران سے دوچارہے۔ ہر طرف مہنگائی کا دور دورہ ہے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی آسمان پر ہیں۔ ڈالر کے مقابل پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ اس دوران پٹرول کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی ملک میں پٹرول کی قیمت 272 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ اسپیڈ پٹرول کی قیمت قریب 280 روپئے ہوگئی۔ اسی طرح مٹی کا تیل 12.90 روپے اضافہ کے بعد اب 202.73 روپے فی لیٹر ملے گا، ایندھن کی قیمت میں اضافہ سے پاکستان میں مہنگائی کے مزید بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے کے لیے پاکستان کے سامنے سخت شرائط رکھی ہیں جن میں ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button