جرائم و حادثات

حیدآباد سے اغوا کئے گئے ڈاکٹرکوپولیس نے بچا لیا

حیدرآباد 28 اکتوبر(اردولیکس) حیدرآباد کے راجندرنگرعلاقہ سے کل اغوا کئے گئے ڈاکٹرکو پولیس نے بہ حفاظت آزاد کروالیا۔ حمایت ساگرکے قریب قسمت پور رہنے والے ڈاکٹرحسین کا کل دن دہاڑے اغواکرلیا گیا تھا۔ اغوا کنندگان اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کیلئے برقعہ پہن کرڈاکٹرکے مکان پہنچے تھے۔ ڈاکٹرکے اغوا کے ساتھ ہی سائبرآباد پولیس نے چوکسی اختیارکرتے ہوئے پڑوسی ریاستوں کو بھی چوکس کردیا تھا۔ پولیس کے بروقت متحرک ہونے کے نتیجہ میں ڈاکٹرکوریاست آندھراپردیش اننت پورپولیس کی مدد سے اس وقت پکڑلیا گیا جب اغوا کنندگان ڈاکٹرکوبنگلورلے جارہے تھے۔ زرائع کے مطابق ڈاکٹر کی رہائی کیلئے 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔اغوا کرنے والوں میں مصطفیٰ نامی شخص نے اہم رول ادا کیا جو ڈاکٹر کا کرایہ دار بتایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button