تلنگانہ

گرلز اسلامک آرگنائزیشن،جی آئی اوتلنگانہ کی جانب سے 60 سے زائد مقامات پر سمر اسلامک کلاسس کا کامیاب انعقاد

گرلز اسلامک آرگنائزیشن،جی آئی اوتلنگانہ کی جانب سے 60 سے زائد مقامات پر سمر اسلامک کلاسس کا کامیاب انعقاد

طالبات کو دین کے حقیقی فہم سے واقف کروانامقصد،شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفکیٹس اور انعامات کی تقسیم 

 

گرلز اسلامک آرگنائزیشن تلنگانہ نے منظم انداز میں کامیابی کے ساتھ ریاست بھر میں 60 سے زائد مقامات پر سمر اسلامک کلاسس 2023 کا انعقادکیا۔ جن میں 15 سے 30 سال تک کی طالبات و خواتین نے 1500 سے زیادہ تعداد میں شرکت کی اور استفادہ کیا۔میڈیا سکریٹری جی آئی او تلنگانہ محترمہ فاریہ تبسم نے صحافت کو جاری کی گئی

 

تفصیلات میں بتایا کہ ان کلاسس کے پیش نظر مقاصد یہ تھے کہ طالبات وخواتین کو دین کے حقیقی فہم سے واقف کرایاجائے، اظہار خیال کی صلاحیت پروان چڑھائی جائے، انفرادی و اجتماعی زندگی کو اسلامی خطوط پر ڈھالا جائے۔گرلز اسلامک آرگنائزیشن تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی جی آئی او ممبران نے بڑی ہی مہارت کے ساتھ ایکٹیویٹیز جیسے قرآنی تعلیمات، تزکیہ سیمنارس، اسلاف کے واقعات، حفظ قرآن اور ساتھ ہی ساتھ راؤنڈ ٹیبل ڈسکشن چلایا تاکہ شرکاء کو ”اسلام، ایک مکمل نظام حیات” ہے

 

اس بات سے واقف کروایا جا سکے۔ سیر و تفریح، اور متعدد دیگر دلکش مقابلوں بشمول دستکاری، کھانا بنانا، کرافٹ کے ساتھ ساتھ مختلف انٹراکٹیو سرگرمیوں نے شرکاء کی صلاحیتوں کو نکھارا۔ فیملی ڈے بھی اس پروگرام کا ایک حصہ رہا، جہاں شرکاء نے اپنی ماؤں کے ساتھ خاندان کی خوبصورتی اور خاندانی نظام کو مضبوط بنانے میں ان کے کردار کے بارے میں جانا۔ معاشرے میں تیزی سے بڑھتے ہوئے فحش و بے حیائی کو مدنظر رکھتے ہوئے ”اعمال کی پاکیزگی” کے موضوع پر بھی ایک سیشن رکھا گیا

 

۔ اور شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لئے سرٹیفکیٹس اور انعامات کا بھی نظم رہا۔ ہم اللہ تعالیٰ کے ممنون و مشکور ہیں اور پھر اسی کی نصرت کے ساتھ GIO تلنگانہ ریاست بھر کی نوجوان لڑکیوں و خواتین کی گرمائی تعطیلات کا موثر استعمال کرتے ہوئے اسلامی تعلیمات کو صحیح طریقے سے سیکھانے سمجھانے، اور ان تک پہنچانے کا ذریعہ بنی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button