تلنگانہ

آر آر آر فلم میں ٹوپی کے مناظر نکال دینے بنڈی سنجے کا مطالبہ

حیدرآباد _31 اکتوبر ( اردو لیکس) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار نے تلگو فلم ” آر آر آر ” میں کمرم بھیم کو مسلمان کے طور پیش کرنے اور ٹوپی پہنانے پر شدید اعتراض کیا اور فلم کے ڈائریکٹر راجامولی کو انتباہ دیا کہ وہ ٹوپی کے مناظر کو حذف کرنے کے بعد ہی فلم ریلیز کریں ورنہ فلم کو چلنے نہیں دیا جاے گا۔ انھوں نے ڈائریکٹر راجا مولی سے سوال کیا کہ وہ نظام کے رضاکاروں کے ماتھے پر تلک لگا کر فلم ریلیز کرکے بتائیں۔انہوں نے کہا کہ  ہم دیکھیں گے کہ آر آر آر فلم کیسے ریلیز ہوگی۔ واضح رہے کہ تلنگانہ میں نظام حکومت کے خلاف تحریک چلانے والے کمرم بھیم کی زندگی پر آر آر آر نامی فلم تیار ہورہی ہے جس میں جونیر این ٹی آر، کمرم بھیم کا رول ادا کررہے ہیں فلم میں جونیر این ٹی آر کو ٹوپی پہنا کر پیش کیا گیا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button