جنرل نیوز

عادل آباد ۔ مسجد عائشہ کے روبرو مصلیان کی سہولت کی خاطر بہتر پارکنگ کا نظم و شجر کاری

عادل آباد۔25/مارچ(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے محلہ کولی پورہ میں واقع مسجد عائشہ کے روبرو رمضان المبارک کی مناسبت سے مصلیان کی سہولت کی خاطر مناسب پارکنگ کا نظم متعلقہ وارڈ کونسلر و میونسپل وائس چیئرمین مسٹر ظہیر رمضانی و صدر مسجد عطاء اللہ خان کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔اسی کے ایک حصّے کے طور پر جہاں پارکنگ کا نظم کیا گیا وہیں پارکنگ حصار کے اطراف شجر کاری بھی کی گئی،شجر کاری کے بعد پارکنگ کا حصہ مزید خوشنما دکھائی دے رہا ہے۔اس شجر کاری میں مسجد انتظامیہ و دیگر نے حصہ لیا۔اس موقع پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،صدر مسجد عطاء اللہ خان،محسن خان،بیلا کو آپشن ممبر تنویر خان،سید صلاح الدین،سید شوکت علی،جاوید احمد،ابرار خان،سید سراج،فیض اللہ خان،شیخ محمود سابقہ مؤذن گھڑو صاحب اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button