حامد انصاری نے کی استنبول دہشت گردانہ حملوں کی مذمت

نائب صدر جمہوریہ ہند محمد حامد انصاری نے استنبول میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ یہ صرف استنبول نہیں بلکہ پوری انسانیت پر حملہ ہے اور جو لوگ ایسے جرائم کا ارتکاب کرتے ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور نہ ہی اس طرح کے وحشیانہ اور قابل مذمت حرکتوں کو کسی بھی طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے۔