بزنس

حیدرآباد میں سونے‌کی‌قیمت میں بھاری گراوٹ

حیدرآباد: پچھلے کچھ دنوں سے جہاں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بھاری اضافہ دیکھا جا رہا تھا وہاں اچانک اس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ کل کے مقابل آج یعنی چھ دسمبر کو مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ 10 گرام 24 کیرٹ سونے کی قیمت کل 64200 روپے تھی جو آج 1090 روپے کم ہو کر 63110 روپے تک پہنچ گئی۔ 10 گرام 22 کیرٹ سونے کی قیمت جو کل 58850 روپے تھی اج ایک ہزار روپے کم ہو کر 57850 روپے تک پہنچ گئی۔ چاندی کی قیمت کی بات کریں تو اس کی‌قیمت میں دو ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں 22 کیرٹ سونے کی قیمت فی تولہ57850 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 24 کیرٹ سونے کی قیمت 63110 روپے ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button