جنرل نیوز

منبرومحراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مسابقہ، طلباء کوانعامات سے نوازا گیا

یدرآباد: منبرو محراب فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ۲۵/ستمبر ۲۲۰۲؁ء روز گارڈن و سعدیہ فنکشن ہال میں گریٹر حیدرآباد کے پچاس سے زائد مدارس اسلامیہ کے دو سو سے زائد طلباء نے مسابقتی حفظ قرآن مجید میں حصہ لیا، مولانا غیاث احمد رشادی صدر منبرو محراب فاؤنڈیشن کی سر پرستی، حافظ سید فضل الرحمن کی نگرانی میں یہ مسابقہ منعقد ہوا، صبح ۷بجے سے رات ۹/بجے تک یہ مسابقہ منعقد ہوا، اس مسابقہ میں دو فرع تھے فر ع اول حفظ قرآن مجید مکمل میں ایک سو سے زائد طلبا نے شرکت کی اورفرع ثانی (بیس پارے) میں ایک سو سے زائد طلباء نے شرکت کی، فرع اول کیلئے انعام اول، دوم سوم، چہارم، پنجم، ششم،اورفرع ثانی کیلئے انعام اول، دوم، سوم،چہارم، پنجم،ششم، ہر فرع میں اٹھارہ درجات کے طلباء میں انعامات دیئے گئے، ان طلباء کو مومنٹوس بھی دئے گئے نیز ان ترغیبی انعامات پانے والے طلباء کے اساتذہ کو بھی ممنٹو س دئے گئے اور جن مدارس سے طلباء نے حصہ لیا ان مدارس کوبھی سندِ توصیفی دی گئی، یہ دلچسپ اور پر اثر مسابقہ اور مقابلہ رہا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button