انٹر نیشنل

سعودی عرب  رمضان میں عمرہ زائرین کے خیرمقدم کےلیے تیار ہے: محکمہ پاسپورٹ 

ریاض ۔ کے این واصف

ماہ رمضان کے آغاز کے ساتھ ہی عمرہ زائرین کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ہوائی، بری اور بحری تمام داخلی پوئنٹس سے بیرونی زائرین مملکت میں داخل ہوتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات) نے مملکت کے تمام بین الاقوامی پورٹس پر اپنے تمام ھالز میں کوالیفائیڈ عملہ

 

اور جدید تیکنیکی ڈیوائسز جیسے دو زبانوں میں ترجمہ کرنے والی ڈیوائس اور ایک موبائل کاونٹر قائم کیا ہے۔اخبار 24 کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے رمضان کے دوران زائرین کے خیرمقدم کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔ زائرین کی مملکت آمد اور روانگی تک طریقہ کار کو آسانی اور روانی کے ساتھ مکمل کیا جارہا ہے۔

 

محکمہ پاسپورٹ نے بیان میں عمرے کے لیے مملکت آمد اور روانگی تک قواعد وضوابط اور ہدایات پر عمل کرنے کی اہمیت پر زوردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button