جنرل نیوز

جگتیال بلدیہ میں ڈیزل اسکام _ تحقیقات کروانے کانگریس کی ضلع کلکٹر کو یادداشت

جگتیال _3 نومبر ( پریس ریلیز) جگتیال بلدیہ کے کانگریس کونسلرس نے بلدیہ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ڈیزل اسکام کی تحقیقات کروانے کا ضلع کلکٹر سے مطالبہ کیا ہے کانگریس فلور لیڈر درگیا کی قیادت میں نمایندہ کونسلرس سراج الدین منصور، محمد اظہر نے ضلع کلکٹریٹ میں ڈی آر او میڈیم کو یادداشت پیش کی۔جس میں آندھرا جیوتی اخبار کی جانب سے بلدیہ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کے ڈیزل اسکام کی رپورٹ کا تذکرہ کیا گیا۔کانگریس کونسلرس نے کہا کہ بلدیہ میں کتنی گاڑیوں کو استعمال کیا جا رہا ہے اور کتنا ڈیزل استعمال ہورہا ہے اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے اس کی تفصیلات لاگ بک میں درج کی جانی چاہیے۔لیکن لاگ بک کا بلدیہ میں استعمال نہیں کیا جا رہا ہے انہوں نے اس واقعہ کی تحقیقات کرواتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button