نیشنل

گیانواپی مسجد میں نماز جمعہ پرامن طریقے سے ادا کی گئی _ مسجد میں نمازیوں کی ریکارڈ تعداد

وارانسی _ 2 فروری ( اردو لیکس ) سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان گیانواپی مسجد میں نماز جمعہ پرامن طریقے سے ادا کی گئی۔  گیانواپی میں نمازیوں کے پرانے ریکارڈ ٹوٹ گئے، آج نمازیوں کی تعداد 2000 کے قریب تھی۔ جمعہ کے خطبہ میں ملک میں امن اور بھائی چارے کا پیغام دیا گیا۔

 

اس کے ساتھ ہی گیانواپی تہہ خانے پر لیے گئے فیصلے پر خطبہ میں کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ۔ خطبہ کے دوران ملکی جمہوریت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے اشارے سے کہا کہ ملک میں جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔

 

گیانواپی نماز جمعہ کے سلسلے میں نمازیوں سے پوری طرح بھرا ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے نمازیوں  کو کاشی وشوانادھ دھام کے گیٹ نمبر چار پر روک دیا گیا۔ لوگوں کو پولس انتظامیہ نے یہ کہتے ہوئے روکا کہ اندر لوگوں کی بڑی بھیڑ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا کہ وہ شہر کی دیگر مساجد میں نماز ادا کریں۔

گیانواپی میں ہندوؤں کی طرف سے پوجا شروع ہونے کے بعد، نماز جمعہ کے لیے بڑی تعداد میں نمازی گیانواپی پہنچ رہے ہیں۔ جبکہ انجمن انتظامیہ مسجد کمیٹی کے جوائنٹ سیکرٹری یاسین نے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس ڈرون کے ذریعے ارد گرد کے علاقوں کی نگرانی کی۔

دوسری طرف مسجد کے تہہ خانے میں پوجا کی اجازت دینے کے خلاف مقامی مسلمانوں نے اپنے کاروبار بند رکھ کر احتجاج کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button