نیشنل

بزرگ صحافی جناب رضوان اللہ فاروقی کا انتقال

نئی دہلی ، 9اکتوبر (اردولیکس ) بزرگ صحافی ، شاعر ، مترجم اور متعدد کتب کے مصنف جناب رضوان اللہ فاروقی کا گزشتہ روز ہفتہ  کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا ان کی عمر 91 سال تھی پسماند گان میں چار بیٹیاں ہیں ان میں ایک بیٹی کا انتقال ہو چکا ہے ان کی تدفین کل شاہین باغ قبرستان میں عمل میں آچکی ہے

 

خاندانی ذرائع کے مطابق وہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔ انھوں نے ہفتے کی صبح تقریبانو بجے آخری سانس لی۔  رضوان اللہ فاروقی کے نواسے محمد طارق نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے ان کو سانس لینے میں دشواری تھی۔ کمزوری بھی بہت زیادہ ہو گئی تھی ۔  رضوان اللہ نے اپنی صحافت کا آغاز آزادی سے قبل کلکتہ کے روز نامہ ‘عصر جدید سے کیا تھا۔ بعد میں وہ اخبار کے نیوز ایڈیٹر ہوۓ۔ انھوں نے احمد سعید ملیح آبادی کے اخبار روزنامہ آزاد ہند میں بھی ایک عرصے تک کام کیا تھا۔ انھوں نے ان دونوں اخباروں میں مختلف حیثیتوں میں خدمان انجام دی تھیں ۔ اسی دوران انھوں نے کلکتہ میں واقع امریکی سفارت خانے کے دفتر یو ایس آئی ایس میں جز وقتی کام شروع کر دیا تھا۔ 1975 میں دہلی میں واقع امریکی سفارت خانے میں اردو ایڈیٹر کے طور پر ان کا تقرر ہوا۔ جہاں انھوں نے 1992 تک اردو ایڈیٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ سبکدوش ہونے سے کچھ پہلے انھوں نے ابوالفضل انکلیو جامعہ نگر میں اپنامکان تعمیر کرایا اور پھر وہیں منتقل ہو گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button