دلی سے اغوا ہونے والا لڑکا 6 سال بعد بنگلہ دیش سے برآمد

بھارت کی دارالحکومت دلی سے 6 سال قبل اغوا ہونے والا لڑکا جمعرات کے دن صحیح سلامت اپنے گھر پہنچ گیا.2010 میں سونو نامی لڑکے کا اغوا ہوگیا تھا اور اسے بنگلہ دیش منتقل کیا گیا تھا سونو 6 سال سے بنگلہ دیش کے ایک چلڈرنس ہوم میں مقیم تھا بھارت کی حکومت کو سونو کی بنگلہ دیش میں پاے جانے کی اطلاع پر وزرات خارجہ نے اسے وطن واپس لانے کے اقدامات کئے.مرکزی وزیر خارجہ سشما سواراج نے سونو کا خیر مقدم کیا اور اسے اس کے ماں باپ کے حوالہ کردیا.