تلنگانہ

تلنگانہ میں پراپرٹی ٹیکس میں رعایت دینے کے سرکاری احکامات جاری

حیدرآباد _15 نومبر ( اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے گریٹرحیدرآباد سمیت دیگر بلدیات میں پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی میں دی جانے والی رعایت کے احکام آج جاری کردیئے ہیں جس کا اعلان گذشتہ روز وزیربلدی نظم ونسق کے تارک راما راو نے کیا تھا۔سال 2020-21میں گریٹرحیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے حدود میں 15000روپئے تک کا جائیداد ٹیکس رکھنے والوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔ریاست کے دیگر بلدیات میں 10ہزار روپئے تک جائیداد ٹیکس رکھنے والوں کو 50فیصد رعایت دی جائے گی۔اس فیصلے سے ریاست کے 31.40لاکھ خاندانوں کو 326.48کروڑ روپئے کا فائدہ پہنچے گا۔اس سلسلہ میں احکامات ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button