جرائم و حادثات

عادل آباد میں نوجوان کی مشتبہ موت _ پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا متوفی کے رشتہ داروں نے لگایا الزام

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد شہر کی سویپرس کالونی کے ایک نوجوان ونود کی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔متوفی کے اہل خانہ کے مطابق ونود کالونی کی ایک لڑکی سے محبت کرتا تھا۔ونود بدھ کی رات نوجوان خاتون کے گھر گیا تھا اور وہاں اس کی موت ہوگئی۔ونود کے گھر والوں کا الزام ہے کہ لڑکی کے گھر والوں نے اسے پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔متوفی کے افراد خاندان نے اس سلسلہ میں پولیس میں شکایت درج کروائی۔اور قاتلوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

دریں اثنا، متوفی کے رشتہ داروں اور کالونی کے مکینوں نے جمعرات کی شام ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے سامنے دھرنا دے کر مطالبہ کیا کہ ونود کی موت کے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔ون ٹاؤن سی آئی ستیہ نارائنا نے مشتعل افراد کو سمجھایا اور تحقیقات کرتے ہوئے خاطیوں کے خلاف کارروائی کا تیقن دیا۔ملزمان کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button