ورلڈ بینک کے صدر وزیر اعظم نریندر مودی سے متاثر

ورلڈ بینک کے صدر ڈاکٹر جِم یانگ کِم نے وزیراعظم نریندر مودی سے جمعرات کو نئی دہلی میں  ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم کے خصوصی طور پر اسمارٹ سٹی، گنگا کی صفائی، ہنرمندی کی ترقی، سووچھ بھارت اور سبھی کو بجلی جیسے اولین شعبو ں میں ہندوستان کیلئے عالمی بینک کی مسلسل مدد پر خوشی کااظہار کیا ۔ ڈاکٹر کِم نے کہا کہ ان پروگراموں میں پُرعزم نشانوں کی حصولیابی کے سلسلے میں کئے جانے والے کاموں سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم نے ہندوستان جیسے ممالک کیلئےآب وہوا کی تبدیلی کے سلسلے میں وافر مالی امداد کی اہمیت پر زور دیا، کیونکہ ان ممالک نے دانستہ طور پر ماحولیاتی اعتبار سے پائیدار راستے پر آگے بڑھنا پسند کیا ہے۔ ڈاکٹر کِم نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ عالمی بینک احتیاطی تدابیر کریگا اور اس ایجنڈے کی مکمل حمایت کریگا۔
ڈاکٹر کِم نے خصوصی طور پر لاجسٹکس کے شعبے میں کاروبار کیلئے آسانیاں فراہم کرانے کے سلسلے میں ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کی ستائش کی۔
وزیراعظم اور ڈاکٹر کِم نے متعدد موضوعات اور تعاون کے ممکنہ شعبوں کے بارے میں بات چیت کی۔