ایر انڈیا کے طیارہ کو ٹلا حادثہ

ایر انڈیا کا ایک طیارہ آج حادثہ کا شکار ہونے سےمحفوظ رہ گیا۔ پتہ چلا ہیکہ جموں کشمیر کے سری نگر میں ایر انڈیا کے طیارہ کے لینڈنگ کے وقت 2 ٹائیر پھٹ پڑے۔ خوش قسمتی کی بات یہ رہی کہ پائلیٹس نے حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے طیارہ کی محفوظ لینڈنگ کی۔ اس طیارہ میں نیم فوجی دستہ بھی موجود تھا۔ حکام نے بتایا کہ اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔