نیشنل

شاہ رخ شوٹنگ کےدوران زخمی

ممبئی: بالی ووڈ بادشاہ، شاہ رخ خان شوٹنگ کے دوران بری طرح زخمی ہو گئے جس کی وجہ سے ان کی سرجری کرنی پڑی۔ شاہ رخ خان امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں شوٹنگ کر رہے تھے۔ شوٹنگ کے دوران وہ زخمی ہو گئے۔ شاہ رخ کی ناک پر شدید چوٹ آئی اور ان کے خون کا بہاؤ روکنے کے لیے سرجری کرنی پڑی۔ اداکار کی صحت ٹھیک ہے اوروہ بھارت واپس آگئے ہیں۔

 

 

ڈاکٹروں نے مبینہ طور پر اداکار کی ٹیم کو مطلع کیا ہے کہ پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے اور خون بہنے سے روکنے کے لیے ان کی معمولی سرجری کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’آپریشن کے بعد شاہ رخ کو ناک پر پٹی باندھی ہوئی دیکھی گئی اور اب وہ ملک واپس آچکے ہیں اور گھر پر آرام کر رہے ہیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button