این آر آئی

سفارت خانہ ہند کے زیر اہتمام ریاض میں کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن

حیدرآباد ۔ کے این واصف

“آزادی کا امرت مہا اتسو” کے سلسلہ میں سفارت خانہ ہند ریاض اور مشاعرہ کمیٹی کے زیر اہتمام کل ہند مشاعرہ و کوی سمیلن کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس میں جو شعراء شرکت کرین گے ان میں طاہر فراز، منصور عثمانی، ابرار کاشف، قیصر خالد، محترمہ جیوتی ترپاٹھی، نکہت امروہی، محمود شاہد، شکیل آعظمی، مظفر ابدالی، سجاد جھنجھٹ، احمد بدر اور محترمہ سپنا مول چندانی شامل ہیں۔ مشاعرہ جمعرات ۱۱ مئی ۲۰۲۳ کو انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض (بوائز سکشن) کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا۔ مشاعرے کا آغاز شام 45-6 پر ہوگا۔ مزید تفصیلات کے لئے اراکین مشاعرہ کمیٹی سے رابط کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button