مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اوراس کا شوہرجیل منتقل

حیدرآباد 22 نومبر(اردولیکس) ممبی کی خصوصی عدالت نے آج منشیات معاملے میں گرفتار مزاحیہ اداکارہ بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمبیچیا کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔ بھارتی سنگھ کو خواتین کی بائیکلہ جیل میں بھیجا گیا جبکہ ہرش کو آرتھر روڑ جیل بھجوا دیا گیا ہے۔عدالتی تحویل میں روانہ کئے جانے کے بعد ملزمین نے درخواست ضمانت دائر کی جسکی سماعت عدالت نے پیر تک ملتوی کر دی۔