نیشنل

پولیوشن سرٹیفکیٹ نہیں تو گاڑی کی آر سی ہوجائے گی ضبط

نئی دہلی _ 30 نومبر ( اردو لیکس) مرکزی حکومت نے گاڑیوں سے آلودگی پھیلانے والوں کے   خلاف کارروائی کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ اس کے ایک حصے کے طور پر ،آیندہ سال جنوری سے پولیوشن انڈر کنٹرول (پی یو سی) سرٹیفکیٹ کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ مرکزی وزارت روڈ ٹرانسپورٹ نے گذشتہ جمعہ کو ایک ڈافٹ  نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں عوام کی رائے اور مشورے طلب کیے گئے ۔ اس عمل کو مکمل ہونے میں قریب دو ماہ لگیں گے۔ نئے سسٹم کے تحت گاڑی کے مالک کی تفصیلات موٹر گاڑی کے ڈیٹا بیس سے منسلک سرورز پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ اس کے بعد گاڑی چلانے والوں کے لئے پی یو سی سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی چلانا  مشکل ہوجائے گا ۔ گاڑی کے مالک کو مقررہ مدت کے اندر گاڑی کے پی یو سی سرٹیفکیٹ کو تجدید کرنی ہوگی۔ اگر کوئی تجدید نہیں کرتا ہے تو ایک ہفتے کے اندر  سرٹیفکیٹ نہیں لیا گیا تو گاڑی کی آر سی ضبط کر لی جائے گی۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button