این آر آئی

سعودی عرب،سوشل میڈیا کے غلط استعمال پرہوگی سخت کاروائی۔5 سال قید اور30 لاکھ ریال کا ہوگا جرمانہ

ریاض ۔ کے این واصف
یہ خبر سعودی عرب میں رہنے والے ان افراد کے لئے ایک انتباہ ہے جو بے سوچے سمجھے تحریریں سوشیل میڈیا پر لکھ دیتے یا آنے والے مسیج کو فارورڈ کر دیتے ہیں۔ اس سلسلہ میں سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کسی کا مذاق اڑانا جرم ہے۔ اس

کی سزا 5 برس قید اور30 لاکھ ریال جرمانہ ہے۔ ایسا کرنے سے گریز کیا جائے۔
عکاظ اخبار کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے انتباہ کیا کہ ’مذہبی اقدار، سماجی آداب یا قومی نظام کو نقصان پہنچانے، نجی زندگی کی پامالی سے متعلق کوئی چیز بنانا یا بھیجنا یا اسے محفوظ کرنا خلاف قانون عمل ہے۔ انٹرنیٹ یا کمپیوٹر میں اس قسم کی چیزوں کو محفوظ نہ کیا جائے۔ اس پر قید اور جرمانے کی سزا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ جو شخص بھی ایسی کسی سرگرمی میں ملوث پایا جائے گا اسے 5 برس تک قید اور 30 لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا ہوگی۔ کسی ایک سزا پر بھی اکتفا کیا جا سکتا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ ’ایسے کسی بھی کام یا سرگرمی سے گریز کیا جائے جس سے کسی کی ہتک ہو۔ اسمارٹ فون کو صرف ان مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ’جو شخص موبائل کیمرے کے ذریعے کسی کی نجی زندگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا یا کسی کی تشہیر کرے گا تو اسے قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button