آندھرا، تلنگانہ آبی تنازعہ کی یکسوئی کے لئے مرکز کی کوشش

مرکزی وزارت آبی وسائل کی جانب سے دریائے کرشنا کے پانی کے استعمال پر آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے درمیان پیدا شدہ تنازعے کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ دریائے کرشنا کے پانی پر نظر رکھنے کیلئے ٹیلی میٹری نامی آلے نصف کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس مہینے کی 5 تاریخ کو حیدرآباد میں منعقد ہونے والے آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے چیف انجینئرس کے اجلاس میں اس موضوع پر تبادلے خیال ہوگا ۔ دونوں ریاستوں کی جانب سے حاصل کی گئی تجاویز اور مشورہ کے بعد ٹیلی میٹری آلے جات نصب کرنے پر کرشنا بورڈ فیصلہ کرے گا ۔