تلنگانہ

تلنگانہ میں ہریتا ہرم کا 8 جولائی کا آغاز

چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اس ماہ کی 8 تاریخ کو رنگاریڈی ضلع کے شنکر پلی منڈل میں واقع جنواڑہ میں ہریتا ہرم پروگرام کا شاندار افتتاح انجام دیں گے۔ اس پروگرام کا مقصد ریاست کو سرسبز و شاداب بنانا ہے۔اسکول کے طلبا سے لیکر چیف منسٹر تک تمام شعبہ جات کے عہدیداروں اورعوامی نمائندے ہریتا ہرم پروگرام میں شرکت کرنے کی کے سی آر نے اپیل کی ہے۔ انہوں نے سرکاری دفاتر،تالابوں ،ذخائر آب،ندیوں،تالاب کے کناروں اور عبادت گاہوں کے پاس شجر کاری کا مشورہ دیا اور کہا کہ ہریتا ہرم پروگرام کو ایک تحریک کے طور پر منعقد کیا جائے ۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button