نیشنل

تیندوے کے حملہ میں 4 سالہ بچی ہلاک۔ جموں کشمیر میں واقعہ کے بعد دہشت

نئی دہلی: جموں کشمیر کے ادھم پور میں ایک چار سال کی بچی کو تندوا اٹھا لے گیا اس کے بعد اس لڑکی کی لاش برآمد ہوئی۔ یہ واقعہ ہفتے کی شام تقریبا سات سے آٹھ بجے کے درمیان پیش آیا۔

 

 

اس واقعہ کے بعد مقامی افراد میں خوف و دہشت کی لہر پائی جاتی ہے اور وہ گھروں سے نکلنے سے خوف زدہ ہیں۔ واقعہ کے بعد تینوے کو پکڑنے کے لیے سرکاری مشنری نے چوکسی اختیار کی ہے۔

 

 

راکیش شرما رینج آفیسر جموں و کشمیر وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ ادھم پور نے بتایا کہ کل شام 7 سے 8 بجے کے درمیان ایک 4 سالہ بچی کو تیندوا اٹھا کر لے گیا جیسے ہی ہمیں اطلاع ملی ہم نے ادھم پور کنٹرول روم سے ٹیمیں روانہ کیں۔

 

 

انھوں نے کہا کہ ہم یہاں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے موجود ہیں کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں یہ ایک انتہائی افسوسناک واقعہ ہے۔

 

 

اور ہم متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ آفیسر نے بتایا کہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ صبح اور شام کے وقت، بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو اکیلے نہ جانے دیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button