تلنگانہ

حیدرآباد میں 13 نئے پولیس اسٹیشنوں کا قیام

حیدرآباد _ 13 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 13 نئے پولیس اسٹیشن قائم کیے ہیں۔دومل گوڈا،  لیک پولیس اسٹیشن، خیریت آباد، وارسی گوڈا، تاڈبن، بنڈلہ گوڈا، آئی ایس سدن، ٹولی چوکی، گڈی مالکاپور، مانصاحب  ٹینک، فلم نگر، رحمت نگر، بورابنڈہ میں نئے پولیس اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ 6 زون میں ایک ایک  ویمن پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا جائے گا۔

 

نئے ٹریفک پولیس اسٹیشن ماریڈوپلی، بوئن پلی، جوبلی ہلز، ایس آر نگر، عنبرپیٹ، نلہ کنٹہ، نارائن گوڑہ، چلکال گوڑا، بہادر پورہ، سنتوش نگر، چندرائن گٹہ، ٹولی چوکی، لنگر ہاؤس میں قائم کیے جائیں گے۔ نئے پولیس اسٹیشن میں جلد انسپکٹرز اور عملہ تعینات کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button