نیشنل

کھڑگے، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے دی عیدالفطر کی مبارکباد

نئی دہلی، 22 اپریل ( اردولیکس) کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے ہفتہ کو عید کے موقع پر ہم وطنوں کے لئے خوشحالی، خوشی اور ہم آہنگی کی خواہش کی۔

مسٹر کھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا، عید الفطر کے پر مسرت موقع پر اپنے ہم وطنوں کو مبارکباد۔ عید سب میں بھائی چارے ہمدردی اور اشتراک کے جذبات کو بیدار کرتی ہے اور ہمارے لوگوں کے تکثیری رشتوں کو مضبوط کرتی ہے۔ پرارتھنا ہے کہ یہ تہوار خوشحالی لائے اور انسانیت کی خدمت کا موقع بنے۔ عید مبارک مسٹر گاندھی نے کہا، "سب” کو عید مبارک۔ یہ مبارک تہوار سب کے لیے امن خوشی اور خوشحالی لائے

متعلقہ خبریں

Back to top button