وزیر اعظم کی بھارتی کھلاڑیوں سے ہوگی ملاقات

وزیراعظم نریندر مودی  نے ریو میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے اتھلیٹوں سے ملاقات کریں گے۔
نریندر مودی پیر کے روز نئی دلی میں واقع مانیکشا سینٹر میں اتھلیٹوں سے ملاقات کریں گے۔ اب تک 13 مختلف کھیلوں میں تقریباً 100 اتھلیٹوں نے ریو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
وزیراعظم کی اتھلیٹوں سے یہ ملاقات رسمی ہوگی اور وہ اولمپکس میں بہتر کارکردگی کے لیے ان کے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کریں گے۔