تلنگانہ

تلنگانہ کے چیف منسٹر کی گود لی ہوئی بیٹی پریتوشا کی شادی

حیدرآباد _ 28 دسمبر( اردو لیکس)تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی گود لی ہوئی بیٹی پریتوشا کی شادی  چرن ریڈی کے ساتھ رنگاریڈی ضلع کے کیشم منڈل کے ایک چرچ میں انجام پائی ۔ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین اور کئی افراد نے پریتوشا کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور انہیں مبارکباد دی۔اس لڑکی کی سوتیلی ماں نے اس کو 2013میں  بُری طرح ہراساں کیا تھا۔اس خبر کے عام ہونے کے ساتھ ہی ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو جیل بھیجا گیا تھا اور چیف منسٹر نے اس لڑکی کو گود لیتے ہوئے اس کی ذمہ داری آئی اے ایس عہدیدار رگھونند راو کو دی تھی۔محکمہ بہبودی خواتین واطفال کو اس کی نگرانی کا ذمہ دار بنایاگیا تھا۔پرتیوشا  کی شادی حیدرآباد کے رام نگر کے رہنے والے چرن ریڈی کے ساتھ انجام پائی جو پرائیویٹ ادارہ میں کام کرتا ہے۔اس لڑکی نے نرسنگ کا کورس مکمل کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button