تلنگانہ

ملازمین کو تنخواہںوں اور وظیفہ کی حد عمر میں اضافہ کے لئے تین رکنی کمیٹی

حیدرآباد _29 دسمبر ( اردو لیکس) چیف منسٹر چندرشیکھر راو نے ملازمین کی تنخواہوں اور وظیفہ کی حد عمر میں اضافہ جیسے امور کا جائزہ لینے کے لئے اعلی عہدیداروں پر مشتمل تین  رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کی قیادت میں تشکیل دی گئی اس کمیٹی میں محکمہ فینانس کے پرنسپال سکریٹری راماکرشناراو، محکمہ آبپاشی کے پرنسپال سکریٹری رجت کمار شامل رہیں گے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ یہ کمیٹی جنوری کے پہلے ہفتہ میں پے ریویژن کمیشن کی رپورٹ کا مطالعہ کرے گی اور دوسرے ہفتہ میں ملازمین تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کرے گی جس میں پی آر سی کے تعین اور ملازمین کے وظیفہ کی حد عمر کتنے سال اضافہ کیا جائے سرویس رولز کس طرح تیار کیا جائے، ملازمین کو ترقی دینے کی حکمت عملی  کیا ہونی چاہئے، زونل سسٹم میں پائی جانے والی قانونی پیچیدگیوں کو کس طرح دور کیا جائے جیسے امور پر یہ کمیٹی حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ بعدازاں کابینہ میں اس پر قطعی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

Back to top button