انٹر نیشنل

بیرون مملکت سے زائرین کےعمرہ ویزے کے اختتام کی تاریخ 29 ذیقعدہ رہے گی 

ریاض ۔ کے این واصف

وزارت حج و عمرہ نے پچھلے ہفتہ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کے لئے تین ماہ قیام کی اجازت کا اعلان کیا تھا۔ اب وزارت نے اس مین ایک ترمیم کا اعلان کیا۔  سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’بیرون مملکت سے آنے والے زائرین کےعمرہ ویزے کے اختتام کی تاریخ 29 ذی قعدہ ہے‘۔’عمرہ ویزے کی میعاد تین ماہ ہے اور ویزا ہر صورت 29 ذی قعدہ کو ختم ہوجائے گا‘۔

عکاظ اخبار کے مطابق وزارت نے کہا کہ ’عمرہ پرمٹ ’نسک‘ ایپ کے ذریعے جاری کرایا جانا ضروری ہے۔عمرہ پرمٹ کورونا وائرس سے متاثر زائرین کو جاری نہیں ہوگا۔ اسی طرح کورونا کے مریض کے ساتھ رہنے والے افراد کو بھی عمرہ پرمٹ نہیں دیا جائے گا‘۔

وزارت نے بیان میں کہا کہ’ نسک ایپ میں اندراج کے لیے یہ وضاحت ضروری ہے کہ امیدوار کے پاس سعودی عرب کا عمرہ، سیاحتی یا وزٹ ویزا ہے اور وہ موثر ہے‘۔

وزارت نے مزید کہا کہ’ عمرہ زائرین کے لیے کورونا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ پیش کرنا ضروری نہیں ہے‘۔ عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے تاہم اگر ویزے کی مدت باقی بھی ہے تو وہ حج سے پہلے 29 ذی قعدہ کو ختم ہوجائے گی۔یاد رہے کہ سعودی وزیر حج نے بیان میں کہا تھا کہ’ نسک پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن عمرہ و زیارت ویزوں کا اجرا آسان بنادیا گیا ہے۔ اب زیادہ آسانی اور تیزی سے عمرہ ویزے جاری کرانا ممکن ہوگیا ہے‘۔

’پہلے عمرہ ویزے کا دورانیہ ایک ماہ ہوتا تھا۔ اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین ماہ تک مملکت میں قیام کی سہولت دی گئی ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button