جنرل نیوز

پیرزادہ حضرت خواجہ سیدغیاث الدین معینی اجمیری ودیگر کاکل ہندسنی علمائمشائخ بورڈ کے مرکزی آثارشریفہ وتبرکات کثیرہ کی زیارت کے جلسہ رحمۃ اللعٰلمینؐ سے محبوب نگرمیں خطاب

آثارشریفہؐ وتبرکات کثیرہ کا ادب وتعظیم سے مشاہدہ کرناایمان کی سلامتی اور آخرت میں نجات کاذریعہ 

داعی وخادم آثارشریفہ وتبرکات کثیرہ ممتاز عالم دین و سینئر صحافی مولانامحمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ وجنرل سکریٹری کل ہندسنی علمائمشائخ بورڈ نے کہاکہ قوم بنی اسرائیل تابوت سکینہ(صندوق)جس میں حضرت سیدناآدم علیہ السلام سے لیکرحضرت سیدناعیسیٰ روح اللہ علیہ السلام تک کسی نبی وپیغمبر کی ٹوپی،کسی کاعمامہ،کسی کے کھڑاویں،کسی کی انگوٹھی، کسی کا قمیص،کسی کاکرتہ،کسی کاعصاؤدیگر تبرکات موجودتھے قوم بنی اسرائیل اپنے مصائب وآلام کو تابوت سکینہ کو سامنے رکھ کر اللہ جل مجدہ کے دربار میں دعائیں کرتی توان پروارد آفات وبلیات کے علاوہ قحط سالی وخشک سالی زدہ علاقہ باران رحمت سے لبریز ہوجاتا،جس کسی کو اولادنہ ہوتی دعائیں مانگنے سے ہوجاتی،غیرشادی شدہ افراد کی یا شادی بیاہ کے مسائل کی یکسوئی بھی تابوت سکینہ کی وساطت سے اللہ جل مجدہ کی عنایات و رحمت خداوندی کا کامیاب حصول پاتے۔

 

الحمدللہ ہم غلامان محمدیﷺ وجہہ تخلیق کائنات حضورخاتم النبیین شفیع المذنبین ﷺ کے آثار مبارکہ و تبرکات کثیرہ سے ضرورباضرور فیضیابی وبرکتیں رحمتیں حاصل کرسکتے ہیں،مولانانے کہاکہ ملک کے مختلف علاقوں مساجد و خانقاہوں میں پہنچ کرہم آثار شریفہؐ وتبرکات کثیرہ کی کامیاب زیارت کرواتے ہیں۔سرپرست اعلیٰ 24ویں اولاد امجاد حضورخواجہ غریب النوازؓحضرت علامہ پیرزادہ الحاج سیدغیاث الدین معینی چشتی اجمیری سجادہ نشین دیوان حضرت سید صولت حسینؒ اجمیرشریف،صدر حضرت قاضی سیدشاہ غوث محی الدین قادری چشتی صدرکل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ وصدر قاضی ضلع محبوب نگر اورمہمان خصوصی حافظ ملت حضرت علامہ حافظ الحاج محمد علی قادری بانی و صدر آل انڈیا امامس کونسل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سر زمین محبوب نگرمیں ہم لوگ بہ وساطت ممتاز عالم دین سینئر صحافی مولانا محمد محسن پاشاہ نقشبندی کل ہند سنی علمائمشائخ بورڈ کی جانب سے ایک سو پچیس سے زائد آثار شریفہ وتبرکات کثیرہ کا مشاہدہ کررہے ہیں جواپنی مثال آپ ہے۔مولانا نے بڑی عقیدتوں ومحنتوں کے ساتھ ان کو یکجا وجمع کرکے عوام الناس کے افادہ و استفادہ کیلئے سنہری مواقع فراہم کیاہے ہم ان کی اوران کے افرادخاندان کی ترقی واستحکام کیلئے دعاگو ہیں

 

۔مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے مزیدکہاکہ ہرسال کی طرح امسال بھی آثار شریفؐہ وتبرکات کثیرہ کی زیارت کااہتمام کاجمیع مرد و خواتین کیلئے انعقادعمل میں لایاجارہاہے،مہمانان خصوصی حضرت علامہ مفتی سیدشاہ چنداحسینی زبیر بابا برادرسجادہ نشین بارگاہ جلالیہؒ گوگی شریف،حضرت سید شاہ نورالدین حسینی صادق نقشبندی نعمت نگرپرگی،حضرت سیدشاہ اعظم اللہ حسینی سجادہ نشین حضرت سیدشاہ نعمت اللہ قادریؒ،مفسر قرآن حضرت علامہ محمدمحی الدین قادری خازن کل ہندانجمن طلبأقدیم جامعہ نظامیہ، پروفیسر ڈاکٹرمحمد بشیر الدین ڈین آف فیکلٹی پالمور یونیورسٹی، علامہ حافظ محمدالیاس نقشبندی امام وخطیب مکہ مسجد محبوب نگر،آلحاج محمد عبد الجلیل نقشبندی،الحاج محمد عبدالضمیر طاہری ٗقادری سجادہ نشین و متولی شہنشاہِ ولایت حضرت سیدمحمدعبدالقادر باباؒ، الحاج ناصربن احمدباہیال عرف بابر شیں خ نقشبندی پولیٹ بیوریو ممبر نورنگ کانگریس پارٹی،نائب صدر ریاستی ٹی یوڈبلیو جے یو ممتاز سینیئرصحافی الحاج محمد عبد الرافع قادری مداری معتمدجامع مسجد،قاضی سید مجیب الدین قادری،علامہ سید شہادت حسین معصومی مداری خلیف? مُجاز تاجدار ملنگاں حضرت سید معصوم علی بابا مداری،مولانا حافظ محمد وارث علی شرفی قادری،جناب محمد احمد اللہ خان،مولاناحافظ محمد صابرپاشاہ نقشبندی صدرمؤدب دارالعلوم عربیہ کاورم پیٹھ،علامہ حافظ محمدرضی الدین نقشبندی،جناب عبدالعلیم صدیقی نمائندہ قاصد ہند،علامہ حافظ سید مدثر حسینی معتمدعمومی میلادکمیٹی رنگا ریڈی،جناب سید حفیظ حسینی، نواب قیصرالدولہ،جناب محمد عارف شطاری قادری اور جانب محمد شکیل اشرفی مہمانان خصوصی تھے۔جناب محمد مکین انصاری وخدام نے سینکڑوں مرد وخواتین کو آثار شریفؐہ و تبرکات کثیرہ کی زیارت کروائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button