بھارت بائیوٹیک کی جانب سے ناک میں ڈالنے والی ویکسین کی تیاری

حیدرآباد _8جنوری( اردو لیکس)کورونا ویکسین تیار کرنے والی حیدرآباد کی بائیوٹیک کمپنی ایک اور ویکسین  کی تیاری کر رہی ہے۔ جو ناک کے ذریعہ دی جائے گی۔بھارت بائیوٹیک کے مطابق کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے ناک میں ایک مرتبہ قطرہ  لینا کافی ہوگا  ۔ تمام کورونا ویکسین فی الحال  دو خوراک میں دستیاب ہیں۔بھارت بائیوٹیک اس نئی ویکسین کو  یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ساتھ مل کر تیار کررہی ہے  ناک کی کورونا ویکسین کا نام بی بی وی 154 رکھا گیا ہے ۔ بھارت بائیوٹیک کے مطابق ، ہندوستان اور امریکہ میں اس ویکسین کا پری کلینیکل ٹرائلز  کامیاب رہے ہیں۔