جرائم و حادثات

حیدرآباد: خاتون کو سرعام برہنہ کرنے والا حیوان گرفتار

حیدرآباد: حیدراباد کی جواہر نگر پولیس نے اس حیوان کو گرفتار کر لیا جس نے سرعام ایک خاتون کو برہنہ کر دیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق جواہر نگر کے بالاجی نگر علاقے میں نشے میں مار ایا نامی شرابی نے اتوار کی رات راہ چلتی ایک خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

 

 

جب خاتون نے اپنی حفاظت کرتے ہوئے مزاحمت کی تو شرابی برہم ہو گیا اور اس نے خاتون کو دھکا دے کر زمین پر پٹخ دینے کے بعد اس پر حملہ کیا اور اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے سر عام برہنہ کردیا تھا، شرابی کی اس حرکت پر خاتون سکتہ میں آگئی اور وہ روتے ہوئے سڑک پر بیٹھ گئی تھی۔

 

 

وہاں سے گزرنے والے افراد نے بھی اس کی کوئی مدد نہیں کی اس کے بعد کچھ ہمدردوں نے وہاں پہنچ کر خاتون کا جسم ایک چادر سے ڈھانک دیا اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔ پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا خاتون کو طبی معنی کے لیے ہاسپٹل بھجوا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button