تلنگانہ

حیدرآباد میں کانگریس کی جانب سے کسانوں کی تائید میں دھرنا

 

حیدرآباد _ 9 جنوری ( اردو لیکس) تلنگانہ کانگریس کی جانب سے کسانوں کی تائید میں  حیدرآباد کے اندرا پارک میں دھرنا منظم کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ قومی دارالحکومت میں 44 دن سے کسان سخت سردی میں تین زرعی  قوانین کو منسوخ کرنے کے لئے دھرنا دے رہے ہیں۔لیکن وزیر اعظم مودی میں کوئی انسانیت نہیں رہی۔ کسان اقل ترین قیمت  کا مطالبہ کر رہے ہیں۔حکومت انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کئے بغیر مذاکرات کررہی ہے۔جس کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکل رہا ہے کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی اجناس کی چاہے کوئی بھی خریداری کرے انھیں اقل ترین قیمت ادا کی جائے ۔اتم کمار ریڈی نے کہا کہ ہم یہاں کسانوں کے جائز مطالبات کی حمایت میں ہڑتال کر رہے ہیں۔انھوں نے چیف منسٹر چندرشیکھر راو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے سی آر حکومت تغلق سے آگے نکل  گئی ہے ۔حکومت کے تمام فیصلے کسانوں کو نقصان پہنچانے والے ہیں بی جے پی اور ٹی آر ایس کے درمیان گلی میں  کشتی اور دہلی میں دوستی چل رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button