جنرل نیوز

ڈاکٹر نوہیرا شیخ کیلئے ایوارڈ کا اعلان

نئی دہلی ( پریس ریلیز/ مطیع الرحمن عزیز )دیویا فاونڈیشن کی طرف سے خواتین کو بااختیار بنانے اور سماجی بہبود کے میدان میں بے شمار شراکت کے لیے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی (ایم ای پی) کی قومی صدر اور اس کی بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو شکنتلا دیوی شکتی ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کو یکم ستمبر 2022 کو لوسپیٹ، پڈوچیری میں شریمتی شکنتلا شکتی دیوی ایوارڈ 2022 سے نوازا جائے گا۔ ان باتوں کی معلومات مہیلا امپاور منٹ پارٹی کے کارگزار صدر مطیع الرحمن عزیز نے اپنے جاری ایک بیان میںدیا ہے۔
تنظیم کی صدر ڈاکٹر دویا تنور نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے کاموں کو سراہا اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم اس میدان میں آپ کے گراں قدر تعاون کی تعریف کرتی ہے اور آپ کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے سماجی کام کو بہت قریب سے دیکھا اور پڑھا ہے، وہ ہندوستان کی ہر خاتون کے لیے ایک تحریک ہیں۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ کی زندگی کا ہر لمحہ قوم کی تعمیر کے لیے وقف ہے۔ 75 ویں یوم آزادی کے امرت مہوتسو کے موقع پر آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کی جانب سے کینسر میں مبتلا بچوں کی آخری خواہش کو پورا کرنے کے لیے عالمہ ڈاکٹر نوہیراشیخ نے ان تمام بچوں کے لیے 50 نشستوں والا ہوائی جہاز کرائے پر بک کیا، اور انہیں آسمان کی سیر کرائی۔ہندوستانی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سیاسی پارٹی کے صدر نے ایسا کام کیا ہو۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرہ شیخ، سی ای او، ہیرا گروپ آف کمپنیز نے دیویا فاونڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہم نے آل انڈیا مہیلا امپاورمنٹ پارٹی کا قیام کیاہے۔ ہر شعبے میں خواتین کو بااختیار بنایا جائے،اپنی سوچ کو بڑھانے کا آپشن کھلا ہونا چاہیے۔ یہی ہماری زندگی کا مقصد ہے کہ انسانیت کے لئے انصاف کا قیام عمل میں آئے، ہر طبقہ کو روزگار اور تعلیم و صحت کی اچھی فراہمی میسر ہو۔

متعلقہ خبریں

Back to top button