انٹر نیشنل

حیدرآبادی کرکٹر کو آسٹریلیا میں نسلی امتیاز کا سامنا _ محمد سراج کے خلاف نازیبا ریمارکس

حیدرآباد _10 جنوری ( اردو لیکس ڈیسک)محمد سراج کو آسٹریلیا میں نسلی امتیاز کا سامنا کرنا پڑا _ جس کے بعد بی سی سی آئی نے آئی سی سی کو اس کی شکایت کی ۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹیم انڈیا کے  دورہ آسٹریلیا میں شامل محمد سراج کو سڈنی ٹیسٹ کے تیسرے روز اسٹیڈیم میں موجود آسٹریلائی شائقینِ کرکٹ نے ان پر نسل پرستانہ جملے کسے ۔محمد سراج نے اس واقعہ کی فوری طور پر کپتان اجنکیا رہانے کو دی _ جنھوں نے فیلڈ امپائرز کو سارا معاملہ بیان کیا۔سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے روز کے کھیل کے آخری سیشن میں جب محمد سراج باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے تو ایک آسٹریلیائی شہری جس نے  شراب پی رکھی تھی نے محمد سراج کے خلاف نازیبا ریمارکس کئے۔اس واقعہ پر آئی سی سی نے محمد سراج کا بیان لیا ہے 

متعلقہ خبریں

Back to top button