جنرل نیوز

14 ماہ میں 12 سالہ لڑکے نے کیا تکمیل حفظ قرآن

حیدرآباد: حافظ محمد عبد المنيب مصباح فرزند ارجمند ڈاکٹر حافظ وقاری محمد عبدالمنیر نقشبندی مجددی قادری کامل الفقہ جامعہ نظامیہ (پروڈکشن اسسٹنٹ۔ مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی) نے 14 ماہ کی مدت میں 12 سال کی عمر میں اپنے والد محترم کے زیر نگرانی مکمل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی۔ وہ نا را ئنا ہائی اسکول چار مینار برانچ میں ساتویں جماعت میں زیر تعلیم ہیں۔ ناظرہ قرآن کے مکرر دور کرنے کے بعد ماہ ستمبر 2021ء میں باضابطہ قرآن مجید کے حفظ کا سلسلہ شروع ہوا اور اسی وابستگی قرآن نے حافظ مصباح کو اس سعادت عظیم سے نوازا۔ اور 14 ماہ کی قلیل مدت ( ماہ جنوری 2023 ) میں حفظ قرآن مکمل ہو گیا۔ اب چونکہ حفظ کی تکمیل ہو چکی ہے لہذا معمولات میں فجر کی نماز کے بعد 2 پارے اور 2 پارے مغرب کی نماز کے بعد اپنے والد محترم کو سنار ہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضور نبی کریم ﷺ کے صدقہ و طفیل میں حافظ مصباح کو دین و دنیا کی تمام خوشیاں عطا فرمائے۔ آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button