نیشنل

واٹس ایپ اور فیس بک پر پابندی لگانے کا مطالبہ

نئی دہلی _10 جنوری ( اردو لیکس) کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ واٹس ایپ اور فیس بک پابندی عائد کرے۔اس سلسلہ میں کنفیڈریشن کی جانب سے مرکزی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی روی شنکر پرساد کو ایک مکتوب روآنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ نے نئی پالیسی متعارف کی ہے جس کے ذریعہ صارفین کی شخصی تفصیلات حاصل کرنے کی واٹس ایپ اجازت مانگ رہا ہے تفصیلات دینے سے اتفاق نہ کرنے پر واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا انتباہ دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ واٹس ایپ شہریوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے اس کا غلط استعمال بھی کرسکتا ہے اس لئے واٹس ایپ اور فیس بک پر پابندی عائد کردی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button