اندرون 6 ماہ چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کیا جایے گا مکمل

تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے کہا ہے کہ 6 مہینوں کے اندر چارمینار پیدل راہرو پراجکٹ کا کام مکمل کرلیا جایے گا۔ انھوں نےآج میّر رام موہن کے ساتھ تایخی چارمینار کے اطراف و اکناف کے علاقوں کا دورہ کیا۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ حکومت نے اس پراجکٹ کے لیے 35 کروڑ روپیے مختص کیے ہیں ضرورت پڑنے پر مزید رقم خرچ کی جایے گی۔ ساتھ ہی ساتھ انھوں نے یہ بھی کہا کہ چارمینار علاقہ کو مزید پرکشش بنایا جایے گا۔