تلنگانہ

اساتذہ کے ساتھ طلبہ اور اسٹاف کے لئے بائیومیٹرک حاضری لازمی _ تلنگانہ حکومت کا اہم فیصلہ

حیدرآباد _ 12 اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے جس کے تحت تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلباء کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور عملہ کے لیے بائیو میٹرک حاضری کو لازمی قرار دیا ہے۔جس میں یونیورسٹی کے تحت آنے والے ڈگری ،پی جی اور انجینئرنگ کالجس اور انٹرمیڈیٹ کالج شامل ہیں سرکاری اور خانگی کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری ضروری کردی گئی ہے محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اس سلسلے میں احکامات جاری کر دیے ہیں۔ اس سے متعلق کارروائیوں کو تیز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 

بتایا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری کا استعمال اسکالرشپ اور فیس کی ادائیگی جاری کرنے اور ان کی حاضری کا فیصد جاننے کے لیے کیا جائے گا۔ متعلقہ تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کب تک کام کر رہا ہے؟ احکامات میں کہا گیا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری ان کی چھٹیوں اور دیگر معاملات کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button