حاملہ خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچوں کو نہیں دیا جائے گا کورونا ویکسین

حیدرآباد _15 جنوری ( اردو لیکس)ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر رمیش ریڈی نے اسپتالوں میں ویکسین کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش ریڈی نے کہا کہ کل 139 مراکز میں ویکسینیشن شروع ہوگی۔ یہ ویکسین حاملہ خواتین ، زچہ  یا ہیموفیلیا کے شکار افراد کو نہیں دی جائے گی ۔ 18 سال سے کم عمر افراد کو کورونا ویکسین نہیں دیا جائے گا ۔ وہ لوگ جو کرونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں اور 4 ہفتے گزر چکے ہیں انہیں ویکسین دیا  جاسکتا ہے۔  ویکسین کے غلط اثرات مرتب ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ایک لاکھ  میں سے ایک کو ایک بڑا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ ڈی ایم ای رمیش ریڈی نے بتایا کہ ویکسین لینے کے بعد اگر کوئی بیمار ہوتے ہیں تو ان  کے علاج کے لئے 57 اسپتال قائم کردیئے گئے ہیں۔