کرناٹک میں بھیانک سڑک حادثہ _11 افراد ہلاک _ ٹیمپو کے پرخچے اڑ گئے

بنگلور _ 15 جنوری( اردو لیکس)کرناٹک میں پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ  ضلع دھرواڈ میں ٹیمپو اور ٹرک کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثے میں ٹیمپو کے پرخچے اڑ گئے۔ضلع کے ہبلی _  دھرواڈ بائی پاس روڈ پر جمعہ کی صبح  ریت کا ٹرک، ٹیمپو سے ٹکرانے کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ دھرواڈ شہر سے 8 کلومیٹر دور ایٹی گٹی کراس روڈ کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں 10 خواتین مسافروں سمیت ٹیمپو ڈرائیور ہلاک ہوگیا۔ 6 دیگر افراد شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر مقامی کمس اسپتال پہنچایا گیا۔ تمام مہلوکین کا تعلق ڈیوانگیر کے ایک ہی خاندان سے تھا۔ وہ سب گوا میں ایک تقریب میں شرکت کے لئے جارہے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔